ریلوے پولیس کی کارروائی،ٹرین میں سوار شخص سے شراب کی 20 بوتلیں برآمد 

21 Oct, 2024 | 12:24 PM

سعید احمد:ریلویز پولیس لاہور نے لاثانی ایکسپریس میں کارروائی کرتے ہوئے ٹرین میں سوار شخص سے شراب کی 20 بوتلیں برآمد کر لیں۔
ملزم گلفام مسیح شراب کی بوتلوں کو ٹرین کے ذریعے لاہور سے نارنگ منڈی لیجارہا تھا،ٹرین ایسکارٹ اہلکاروں نے نارنگ منڈی کے پاس ملزم کے سامان کی چلتی ٹرین میں تلاشی لی،تلاشی لینے پر ملزم کے سامان سے 20 بوتلیں شراب برآمد ہوئیں۔
ملزم اہلکاروں کے طلب کرنے پر کوئی پرمٹ پیش نہ کرسکا،ملزم شراب کی بوتلوں کو فروخت اور استعمال کی غرض سے نارنگ منڈی لیجارہا تھا۔ملزم کے خلاف تھانہ سیالکوٹ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

مزیدخبریں