ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوشوارے جمع کروانے کیلئے ڈیڈ لائن میں توسیع کردی گئی

 گوشوارے جمع کروانے کیلئے ڈیڈ لائن میں توسیع کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے گوشوارے جمع کروانے کیلئے ڈیڈ لائن دینے کا معاملہ، پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے تمام رجسٹرڈ افراد اور وڈہولڈنگ ایجنٹس کو اپنے گوشوارے جمع کروانے کیلئے مزید وقت فراہم کر دیا گیا.

تفصیلات کےمطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے گوشوارے جمع کروانے کے لئے ڈیڈ لائن میں توسیع کردی گئی، پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے تمام رجسٹرڈ افراد اور وڈہولڈنگ ایجنٹس کو اپنے گوشوارے جمع کروانے کیلئے مزید وقت فراہم کر دیا گیا۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 25 اکتوبر تک گوشوارے جمع کروانے کے لئے تمام رجسٹرڈ افراد کو موقع فراہم کر دیا،پنجاب سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2012 کے سیکشن 84 کے تحت تاریخ میں توسیع کی گئی،تمام رجسٹرڈ افراد کو سیلز ٹیکس ریٹرن یا وڈہولڈنگ اسٹیٹمنٹ جمع کروانے کے لئے موقع فراہم کیا گیا،پی آر اے نے باقائدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔