علی ساہی: نجی ہاسٹل میں خاتون سے زیادتی کرنے کی کوشش کا واقعہ، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی مدد سے ملزم گرفتار کرلیا گیا، متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ ہاسٹل منیجر نے اپنے دفتر بلا کر زبردستی زیادتی کی کوشش کی۔
تفصیلات کےمطابق گرین ٹاؤن میں خاتون ایک نجی ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی، متاثرہ خاتون نے 15 پر کال کرکے شکایت درج کراوئی، خاتون نے الزام لگایا کہ بہت مشکل سے جان بچاتے ہوئے کمرے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئی ہوں۔
ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے پولیس کو موقع پر روانہ کیا،پولیس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے خاتون کو تحفظ فراہم کیا ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے قانونی کا رروائی کا آغاز کردیا۔
ترجمان کا کہناتھا کہ خواتین کسی بھی ہنگامی صورت حال میں 15 پر کال کر کے 2 دبائیں اور ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں،خواتین ویمن سیفٹی ایپ سے ویڈیو کال اور چیٹ کے ذریعے بھی شکایت درج کرواسکتیں ہیں۔