ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

1 لاکھ روپے سلامی، مریم نواز کا’ پنجاب کی دھی رانی‘ پروگرام شروع

1 لاکھ روپے سلامی، مریم نواز کا’ پنجاب کی دھی رانی‘ پروگرام شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راو دلشاد: پنجاب کی دھی رانی،”سب سے اچھی… سب سے سیانی“، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا پنجاب دھی رانی پروگرام شروع۔

تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی طرف سے اجتماعی شادی میں نئے جوڑوں کو اے ٹی ایم کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی دی جائے گی،ہر جوڑے کے 20 مہمانوں کو کھانا بھی پیش کیا جائے گا۔
ضروری فرنیچر، گھریلواستعمال کے برتن، کپڑے اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیا کاتحفہ پیش کیا جائیگا,اجتماعی شادیوں کے لئے پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت درخواستوں کی وصولی شروع ہوگئیں۔
پنجاب دھی رانی پروگرام میں شمولیت کے کے لئے درخواستیں آن لائنcmp.punjab.gov.pk پر جمع کرائی جا سکتی ہے،پنجاب دھی رانی پروگرام کے لئے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ہیلپ لائن 1312 بھی قائم کردی گئی۔
دھی رانی پروگرام میں شفافیت کے لئے درخواست دہندگان کوخصوصی ٹیمیں گھر جار کر تصدیق کرے گی۔