سٹی42ؒ: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہناتھا کہ آج آزاد عدلیہ کیلئے سیاہ دن ہے،دوٹوک الفاظ میں کہا کہ تحریک انصاف نے آئینی ترمیم کے کسی ایک لفظ سے اتفاق نہیں کیا۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم پورے عدالتی نظام پر حملہ ہے، یہ پاکستانی آئین اور عدلیہ کے لیے سیاہ دن ہے۔
ایوان میں خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئینی ترمیم کےبعد عدالتوں کو محکوم بنایا جائے گا، انہوں نے اتنی تنقید مودی پر نہیں کی جتنی آج عدلیہ پر کی ہے،نواز شریف نے شعر پڑھ کر آزاد عدلیہ کی توہین کی ہے، ہم مذمت کرتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میموگیٹ کمیشن کس نے بنایا تھا؟ ایوان اس وقت ترمیم نہیں کرسکتی جب تک ریزرو سیٹیں پوری نہ ہوں۔