کوٹ لکھپت جیل کی لیڈی وارڈر مافیہ بانو قتل

21 Oct, 2024 | 09:17 AM

علی ساہی: کوٹ لکھپت جیل کی لیڈی وارڈر مافیہ بانو فائرنگ کی زدمیں آکر قتل،جیل حکام نے بتایا کہ مافیہ بانوہفتے کے روز ڈیوٹی کےبعد قصور جارہی تھی کہ راستے میں 2پارٹیوں کی فائرنگ کی زد میں آگئی۔

جیل حکام کا کہناتھا کہ شدید زخمی حالت میں مافیہ بانو  کو  جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی،لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کےحوالے کردیا گیا،متوفی مافیہ بانو کی تدفین آبائی علاقے کھڈیاں قصور میں کی جائے گی۔

مزیدخبریں