مصطفیٰ ٹاؤن سے 2 رکنی سنیچر ملزمان گرفتار

21 Oct, 2024 | 09:03 AM

فاران یامین: مصطفیٰ ٹاؤن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری,ایس ایچ او مصطفیٰ ٹاؤن یونس بھٹی کی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی،02 رکنی سنیچر ملزمان کو گرفتار کر لیا.

تفصیلات کےمطابق گرفتار ملزمان میں وقار اکرم اور محمد وسیم شامل ہیں، گرفتار ملزمان سے شہری سے چھیننے گئے 06 موبائل اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا، ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کا کہناتھا کہ ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ 

گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزیدخبریں