سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی

21 Oct, 2024 | 08:56 AM

جمال الدین: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت سانحہ نو مئی کے چار مقدمات پر سماعت آج ہوگی، انسدادِ دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج سماعت کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق برضمانت ملزمان ٹرائل کی حاضری کے لئے عدالت میں پیش ہونگے،خدیجہ شاہ اور روبینہ جمیل سمیت دیگر ملزمان حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہونگے،سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید حاضری کیلئے پیش ہونگی،شاہ محمود قریشی سمیت دیگر زیر حراست ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تھانہ شادمان جلاؤ گھراو کے مقدمہ میں اعجاز چوہدری ، عمر سرفراز چیمہ ، میاں محمودالرشید ، ڈاکٹر یاسمین راشد ،شاہ محمود قریشی سمیت 41 ملزمان کے خلاف ٹرائل جاری ہے۔

راحت بیکری کے سامنے پولیس گاڑی جلانے کے کیس میں اعجاز چوہدری ، عمر سرفراز چیمہ ، میاں محمودالرشید ، ڈاکٹر یاسمین راشد ،شاہ محمود قریشی سمیت 51 ملزمان کے خلاف ٹرائل جاری ہے۔

تھانہ مغل پورہ جلاؤ گھراؤ کیس میں اعجاز چوہدری ، عمر سرفراز چیمہ ، میاں محمودالرشید ، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت بائیس ملزمان کے خلاف ٹرائل جاری ہے۔

جناح ہاؤس کے باہر جلاؤ گھراؤ کیس میں عمر سرفراز چیمہ ، اعجاز چوہدری ، میاں محمود الرشید ، ڈاکٹر یاسمین راشد ، شاہ محمود قریشی سمیت 46 ملزمان کے خلاف ٹرائل جاری ہے۔

مزیدخبریں