جمال الدین:تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات کا ٹرائل,سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ آج عدالت میں پیش نہیں ہوئی,انسداد دہشتگردی عدالت نے مقدمات کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی.
تفصیلات کےمطابق وکلاء نے خدیجہ شاہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی، درخواست میں کہاگیا کہ خدیجہ شاہ بیمار ہیں آج پیش نہیں ہو سکتی،عدالت نے خدیجہ شاہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی،انسداد دہشتگردی عدالت نے مقدمات کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی۔