ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پی سی بی کا علی الصبح قذافی اسٹیڈیم کادورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ

چیئرمین پی سی بی کا علی الصبح قذافی اسٹیڈیم کادورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وسیم احمد:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا علی الصبح قذافی اسٹیڈیم کادورہ، اپ گریڈیشن اور تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا.

تفصیلات کےمطابق محسن نقوی نے فلورز اور اسٹیل فکسنگ ورک کابھی مشاہدہ کیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےپراجیکٹ پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی،کہتے ہیں کام کے بہترین معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، چیمپئنزٹرافی سے قبل قذافی اسٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ مکمل کیا جائے۔

محسن نقوی کا کہناتھا کہ پوری ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے، پراجیکٹ کو ریکارڈ مدت میں مکمل کریں گے،کام کے بہترین معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،میگا پراجیکٹ کی بروقت تکمیل میں کوئی کسر نہ اٹھارکھی جائے۔

ذرائع ابلاغ کےمطابق بیسمنٹ کی تکمیل کے بعد فلورز کی تعمیر اور سٹیل فکسنگ سٹرکچر کا کام تیز کردیا گیا،سٹیڈیم کے انکلوژرز پر دن رات تعمیراتی کام جاری ہے،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایف ڈبلیو او حکام کو پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے ہدایات دیں۔