وسیم عظمت: 26 ویں ترمیم کی منظوری کے دوران سب سے اہم حصہ منظور ہونے سے رہ گیا، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی کے سپیکر کی جانب سے آئینی ترمیم کی منظوری کے اعلان اور وزیر اعظم کے مختصر خطاب کے بعد اجلاس ملتوی کرنے کے اعلان سے پہلے 26 ویں ترمیم کا اہم حصہ منظور کر کے اسے ترمیم کا حصہ بنانے کے لئے درخواست کی۔
سپیکر قومی امبلی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منطوری کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف سے خطاب کرنے کے لئے کہا، وزیر اعظم شہباز شریف نے فجر کی اذان ہو چکنے کے باعث مختصر خطاب کیا۔
وزیر اعظم کے خطاب کے بعد وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے پری ایمبل (دیباچہ) اور اس کے مندرجات کی فہرست کو ترمیم کا حصہ بنانے کے لئے ایک ترمیمی بل پیش کرنے کی اجازت طلب کی، سپیکر کی اجازت کے بعد اعظم نذیر تارڑ نے یہ مسودہ پیش کیا جس میں چھبیسویں آئینی ترمیم کے پری ایمبل اور مندرجات کی فہرست کو ترمیم کا حصہ بنانے کے لئے کہا گیا تھا، سپیر نے اس بل پر ہاؤس سے رائے لی اور اس کے پاس ہونے کا اعلان کر دیا۔