صدرِ مملکت کے 26 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کرنے کی تقریب آخری وقت پر ملتوی

21 Oct, 2024 | 06:40 AM

Waseem Azmet

سٹی42:  ایوان صدر میں 26 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کرنے کی تقریب جو آج صبح چھ بجے ہونا تھا آخری وقت پر ملتوی کر دی گئی ہے۔

ایوان صدر کے  سیکرٹریٹ نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری کے 26 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کرنے کے لئے صبح چھ بجے ہونے والی تقریب کچھ ضروری ارینجمنٹس کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے۔ اب یہ تقریب  دوپہر کو ہو گی۔ 

وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے وزیر اعظم کی دستخط کردہ ایڈوائس صدر مملکت کو بھیجی جا چکی ہے۔

طریقہ کار اور روایت کے مطابق کسی آئینی ترمیم کی توثیق کیلئے وزیر اعظم صدر مملکت کو تحریری ایڈوائس بھیجتے ہیں جس پر  صدر مملکت کسی بھی وقت دستخط کر دیتے ہیں۔ 26 ویں آئینی ترمیم کی جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے خصوصی اہمیت،  شہید بینظیر بھٹو کے لکھے ہوئے چارٹر آف ڈیموکریسی کے اہم نکات پر اس ترمیم مین عملدرآمد کئے جانے کی وجہ سے اس تاریخ ساز ترمیم پر صدر مملکت کے دستخط کرنے کے لئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تقریب میں وفاقی وزرا کے ساتھ ارکان پارلیمنٹ اور صدر مملکت کی جانب سے مدعو کئے  گئے خاص مہمان شریک ہوں گے۔ 

مزیدخبریں