وزیر اعظم شہباز نے 26 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کیلئے ایڈوائس ایوان صدر بھیج دی

21 Oct, 2024 | 06:25 AM

Waseem Azmet

سٹی42: قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہوتے ہی وزیر اعظم شہباز شریف اپنے آفس گئے اور وہاں وزیر اعظم نے 26 ویں آئینی ترمیم کی توثیق کیلئے  ایڈوائس تیار کروا کر اس پر دستخط کئے اور صدر  مملکت  کوایڈوائس بھجوادی۔ وزیراعظم نے 26 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کرنے کے لئے ایڈوائس صدر مملکت کو بھیج دی۔
پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کے آئین کا حصہ بننے کا آخری مرحلہ شروع ہوگیا۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے 26 ویں آئینی ترمیم کی توثیق کیلئے دستخط کرنے کے بعد اپنی ایڈوائس صدر پاکستان آصف علی زرداری کو بھجوا دی۔

 ایوان سے منظوری کے بعد آئینی ترامیم پر صدر مملکت اب سے کچھ دیر بعد خصوصی تقریب میں وزیراعظم کی ایڈوائس کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم پر صبح دستخط کرنا تھے۔ لیکن آخری وقت پر تقریب کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے۔ ان تقریب کے نئے وقت کا اعلان کچھ دیر بعد کیا جائے گا، 
 صدر مملکت آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم باضابطہ آئین کا حصہ بن جائے گی۔

آئینی ترمیم پر دستخط کیلئے ایوان صدر میں تقریب  اس وقت ایوان صدر میں ہو رہی ہے جس میں وفاقی وزرا کے ساتھ پارلیمنٹیرینز بھی شریک  ہوں گے۔ 

صدر مملکت کی جانب سے آئینی ترمیم پر وزیراعظم کی ایڈوائس پر دستخط کی تقریب کیلئے صبح 8 بجے کے وقت کا اعلان کیا گیا تھا تاہم بعد میں اسے تبدیل کرکے صبح 6 بجے کردیا گیا تھا چھ بجے کے لگ بھگ اس تقریب  کو  ملتوی کر دیا گیا۔ ایوان صدر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب کے نئے وقت کا اعلان کچھ دیر بعد کیا جائے گا۔

مزیدخبریں