ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پارلیمنٹ کی بالادستی کی ترمیم؛ آج نئی صبح ہو گی، نیا سورج طلوع ہو گا

26th constitutional amendment, city42
کیپشن: چھبیسویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہونے کے بعد اپنے مختصر خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا آج ایک نیا سورج طلوع ہو رہا ہے، آج ایک تاریخی دن ہے۔ الحمدللہ آج جو 26 ویں ترمیم ہوئی یہ ہے خالی ترمیم نہیں بلکہ یہ قومی یک جہتی اور اتفاق رائے کی مثال قائم ہوئی ہے۔ آج ایک نئی صبح طلوع ہو گی، ایک نیا سورج نکلے گا،
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  قومی اسمبلی میں 26 ویں آئینی ترمیم کے دو تہائی اکثریت سے منطور ہو جانے کے بعد ہاؤس میں مختصر گفتگو کی۔ وزیر اعظم شہباز نے کہا آج نئی صبح ہو گی، نیا سورج طلوع ہو گا اور جمہوریت پر شب خون مارنے والی محلاتی سازشوں کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا آج ایک نیا سورج طلوع ہو رہا ہے، آج ایک تاریخی دن ہے۔ الحمدللہ آج جو 26 ویں ترمیم ہوئی یہ ہے خالی ترمیم نہیں بلکہ یہ قومی یک جہتی اور اتفاق رائے کی مثال قائم ہوئی ہے۔ آج ایک نئی صبح طلوع ہو گی، ایک نیا سورج نکلے گا۔

جو محلاتی سازش ہوا کرتی تھی جس کے ذریعے حکومتوں کی چھٹی رکوائی جاتی تھی، جس کے ذریعے وزرا اعظم وک ہٹا دیا جاتا تھا، جس کے ذریعہ لاکھوں ڈالر کے نقصان کروانے گئے، اب اس آئینی ترمیم کے ذریعہ یہ سلسل ختم ہو گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ فجر کی نماز کا وقت گزر رہا ہے

وہ چارٹر آف ڈیموکریسی جس پر  2006 میں لندن میں دستخط ہوئے، جس پر شہید بینظیر بھتو اور میرے قائد نواز شریف نے دستخط کئے، جس پر بعد میں مولانا فضل الرحمان اور دیگر سیاسی قائدین نے بھی تصدیق کی آج اس پر عمل درآمد ہو گا۔

آج یہاں کوئی لوٹا ووٹ اس ترمیم کو نہیں پڑا۔ آج پاکستان کی تاریخ میں ایک عظیم دن آیا ہے، آج طے ہو گیا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے، 

وزیر اعظم شہباز نے کہا کہ بڑے اچھے جج آئے جنہوں نے تاریخی فیصلے لکھے، لیکن ایسے جج بھی آئے جنہوں نے پاناما تو ختم ہو گیا لیکن اقامہ پر سزا دے دی، وزرا اعظم کو نکالا گیا۔ انگریزی میں کہتے ہیں کہ what goes around comes around,  وزیر اعظم شہباز شریف نے چھبیوسیں آئینی ترمیم کی منظوری میں کردار ادا کرنے والے سیاسی رہنماؤں کے نام لے کر ان سب کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم شہباز نے کہا میں اپنے قائد نواز شریف کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے چارٹر آف ڈیموکریسی منظور کیا اور نہوں نے یہ ترمیم منظور کروائی۔

وزیر اعظم نے پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور سابق وزیر  کارجہ بلاول بھٹو کو  جوں سال لیڈر کے ٹائٹل سے مخالف کیا اور 26 وین آئینی ترمیم کی منظوری کے لئے ان کی انتھک جدوجہد اور ان کے انٹلیکچویل کنٹریبیوشن کی شاندار الفاظ میں تعریف کی ۔

شہباز شریف نے  اپنے مختصر خطاب میں دہرایا کہ اس آئینی ترمیم کی منطوری کے بعد پاکستان کی جمہوریت پر سے بادل ہمیشہ کے لئے ٹل گئے ہیں۔