سٹی42: قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی کا اجلاس منگل 22 اکتوبر کی شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا۔
سپیکر قومی امبلی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منطوری کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے مختصر خطاب کیا۔
وزیر اعظم کے خطاب کے بعد وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے پری ایمبل اور اس کے مندرجات کی فہرست کو ترمیم کا حصہ بنانے کے لئے ایک ترمیمی بل پیش کرنے کی اجازت طلب کی، سپیکر کی اجازت کے بعد اعظم نذیر تارڑ نے یہ مسودہ پیش کیا جس میں چھبیسویں آئینی ترمیم کے پری ایمبل اور مندرجات کی فہرست کو ترمیم کا حصہ بنانے کے لئے کہا گیا تھا، سپیر نے اس بل پر ہاؤس سے رائے لی اور اس کے پاس ہونے کا اعلان کر دیا۔
اس کے بعد سپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ اب قومی اسمبلی کا اجلاس منگل 22 اکتوبر کی شام پانچ بجے دوبارہ ہو گا۔