"زہر بھی دیتے ہیں یہ کہتے ہیں کہ پینا ہو گا" نواز شریف نے قومی اسمبلی میں شعر سنا کر محفل لوٹ لی

21 Oct, 2024 | 02:30 AM

Waseem Azmet

سٹی42: "زہر بھی دیتے ہیں یہ کہتے ہیں کہ پینا ہو گا" مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے قومی اسمبلی میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا غیر معمولی خطاب ختم ہونے کے بعد ان کے خطاب پر اشعار کی صورت میں مختصر تبصرہ کیا، جس کی ارکان نے ڈیسک بجا کر خوب داد دی۔

خواجہ آصف اپنا خطاب ختم کر کے نشست پر بیٹھے تو میاں نواز شریف نے اپنی نشست سے اٹھ کر سپیکر سے کچھ کہنے کی اجازت لی اور کہا کہ  جو دکھ ہم نے عدلیہ کے ہاتھوں اٹھائے ہیں ان پر ایک شعر خواجہ آصف صاحب کو پیش کرنا چاہتا  تھا لیکن وہ اپنی تقریر ختم کر چکے ہیں۔

نواز شریف نے کہا:

  ناز و انداز سے کہتے ہیں کہ جینا ہو گا

زہر بھی دیتے ہیں یہ کہتے ہیں کہ پینا ہو گا

جب میں پیتا ہوں تو کہتے ہیں کہ مرتا بھی نہیں

جب میں مرتا ہوں تو کہتے ہیں کہ جینا ہو گا

نواز شریف کے اپنی نشست پر بیٹھے کے بعد جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے خطاب کیا، مولانا نے آئینی ترمیم پر گفتگو سے پہلے میاں نواز شریف کے شعر کا ذکر کرتے ہوئے اس کی داد دی، انہوں نے ایک مصرعہ میں کچھ تصحیح بھی کی۔ 

مزیدخبریں