ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"زہر بھی دیتے ہیں یہ کہتے ہیں کہ پینا ہو گا" نواز شریف نے قومی اسمبلی میں شعر سنا کر محفل لوٹ لی

Nawaz Sharif , Constitutional amendment, 26th amendment, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: "زہر بھی دیتے ہیں یہ کہتے ہیں کہ پینا ہو گا" مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے قومی اسمبلی میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا غیر معمولی خطاب ختم ہونے کے بعد ان کے خطاب پر اشعار کی صورت میں مختصر تبصرہ کیا، جس کی ارکان نے ڈیسک بجا کر خوب داد دی۔

خواجہ آصف اپنا خطاب ختم کر کے نشست پر بیٹھے تو میاں نواز شریف نے اپنی نشست سے اٹھ کر سپیکر سے کچھ کہنے کی اجازت لی اور کہا کہ  جو دکھ ہم نے عدلیہ کے ہاتھوں اٹھائے ہیں ان پر ایک شعر خواجہ آصف صاحب کو پیش کرنا چاہتا ہوں، 

انہوں نے کہا:

  ناز و انداز سے کہتے ہیں کہ جینا ہو گا،زہر بھی دیتے ہیں یہ کہتے ہیں کہ پینا ہو گا

جب میں پیتا ہوں تو کہتے ہیں کہ مرتا بھی نہیں، جب میں مرتا ہوں تو کہتے ہیں کہ جینا ہو گا

نواز شریف کے اپنی نشست پر بیٹھے کے بعد جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے خطاب کیا، مولانا نے آئینی ترمیم پر گفتگو سے پہلے میاں نواز شریف کے شعر کا ذکر کرتے ہوئے اس کی داد دی، انہوں نے ایک مصرعہ میں کچھ تصحیح بھی کی۔