سٹی42: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ26 ویں ترمیم بھی آخری نہیں، ترمیم پر ترمیم ہوتی رہے گی، پی ٹی آئی قیادت کو عمران خان سے جو گالم گلوج سننا پڑی وہ تاریخ کا حصہ ہے۔
اتوار کی شب پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے انکشاف کیا کہ یہ ترمیم بھی آخری نہیں، ترمیم پر ترمیم ہوتی رہے گی، جیسے مشکلات آئیں گی آگے بڑھتے رہیں گے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو یہاں تک پہنچانے والوں کی نشاندہی کرتا رہا ہوں، تحریک انصاف نے ترمیم کا نہیں، شقوں کا ساتھ دیا، انہیں عمران خان سے جو گالم گلوج سننا پڑی وہ تاریخ کا حصہ ہے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف پریس کانفرنس کرنےوالے بے شرم بیٹھے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا، اگر بانی بلائیں گے تو ان سے ملوں گا، انہوں نے مجھے سیاست سکھائی، کاش وہ میری پہلے بات سن لیتے تو آج یہ دن نا دیکھنا پڑتا۔