گرج چمک کے ساتھ بارش کہاں کہاں ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی فورکاسٹ

21 Oct, 2023 | 09:04 PM

روزینہ علی: آج رات   ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، گلگت بلتستان، کشمیر،اسلام آباد،  پنجاب ،  میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کی توقع ہے۔خیبر پختونخوا، بالائی سندھ ،جنوبی و مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کی توقع ہے ۔ بلند پہاڑوں پر برفباری  کا امکان ہے ۔

 اتوار کے روز موسم کی   صورتحال

 محکمہ موسمیات کی فورکاسٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

دیر، چترال، کوہستان، سوات، بونیر،مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کی توقع ہے ۔

مردان، نوشہرہ،پشاور، کرم اور کوہاٹ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کی توقع ہے۔

بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

پنجاب میں کہیں کہیں بارش کا امکان

مری ، گلیات ، راولپنڈی، اٹک، جہلم ، چکوال، منڈی بہاؤالدین ، میانوالی ، میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔  لاہور، قصور،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اورگجرات میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔

بلوچستان میں خشک موسم، ساحلی علاقوں میں بارش

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم پنجگور اور تربت میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ کا موسم

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

 کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں  گرج چمک کے ساتھ بارش  اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ، 

مزیدخبریں