فرزانہ صدیق: تحریک انصاف کےچئیرمین عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ان کے بیرون ملک مقیم بیٹوں کے ساتھ ٹیلیفون پر تیس منٹ طویل کال کروا دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان نے اپنے بیٹوں کے ساتھ بات کرنے کے لئے وٹس ایپ ایپلیکیشن کا استعمال کیا۔ ان کی اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان نے ساتھ وٹس ایپ ٹیلی فون کال 30 منٹ جاری رہی۔
جیل ذرائع نے انکشاف کیا کہ سلیمان اور قاسم جیل میں قید اپنےوالد سے گفتگو کرتے جذباتی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے مسکراتے اپنے بیٹوں کو تسلی دی۔
چئیر مین پی ٹی آئی نے بیٹوں سے بات کرونے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا
چئیر مین پی ٹی آئی نے وکیل شیراز احمد رانجھا کے ذریعے درخواست دائر کی تھی
سپریڈنٹ اڈیالہ نے جیل ایس او پیز کے مطابق بات کروانے سے انکار کیا تھا
عدالتی حکم پر چئیر مین پی ٹی آئی کی بیٹوں قاسم اور سلمان سے بات کروائی گئی