مینار پاکستان جلسہ ، 15 جیب تراش گینگ ممبران گرفتار

21 Oct, 2023 | 04:33 PM

Ansa Awais

This browser does not support the video element.

(عرفان ملک) آرگنائزڈ کرائم یونٹ چوہنگ نے مینار پاکستان جلسے میں دیگرصوبہ جات سے آنے والے 15 جیب تراش گینگ ممبران کو گرفتار کر لیا۔

 ملزمان نے انکشاف کیا کہ مینار پاکستان جلسہ میں آنے والی عوام الناس کی جیب تراشی اور چوری ہمارا مقصد تھا۔ ملزمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا 40 سے 45 ممبران کا گروہ ہے اور دیگر صوبوں سے آنے والے لوگوں کو لوٹنے کیلئے صوبہ سندھ سے آئے ہیں۔

 ڈی ایس پی فاروق اصغر اعوان ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ چوہنگ کا کہنا تھا کہ ملزمان  جلسہ گاہوں اور ہجوم والی جگہوں سے شہریوں کی جیبیں تراش کرکے واپس صوبہ جات میں فرارہوجاتے ہیں۔

 اُنہوں  نے مزید بتایا کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور چوری وجیب تراشی جیسی متعدد وارداتوں کا انکشاف مزید تفتیش جاری ہے۔

 ملزمان کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جدید ٹیکنالوجی کوبروئے کار لاتے ہوئے اور پبلک ریلیشن شپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

 ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہورکی طرف سے ڈی ایس پی چوہنگ اوران کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔

مزیدخبریں