'پائیدار ترقی کیلئے خواتین کا عملی میدان میں مؤثر کردار ناگزیر ہے'

21 Oct, 2023 | 03:28 PM

Ansa Awais

(درِ نایاب) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کا کہنا ہے کہ ملک میں پائیدار ترقی کے لئے خواتین کا عملی زندگی میں مؤثر کردار انتہائی ضروری ہے۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی سےویمن چیمبرآف کامرس کےوفدکی ملاقات ہوئی، وفد کی قیادت ڈاکٹرشہلاجاویداکرم نےکی، وفدمیں سحرملک،قیصرہ شیخ،صائمہ اقبال،عائشہ خرم،شازیہ طفیل ،عائشہ ناصر، فرح جہانگیر، شازیہ سلیمان، صبامبارک، طاہرہ نسیم ،سارہ مدثر،رخسانہ طفراوردیگرخواتین بھی شامل تھیں، شہلا جاوید اکرم کی ویمن چیمبر آف کامرس کی کارکردگی ودیگر امور بارے آگاہی دی۔

 اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی کیلئے خواتین کا عملی میدان میں مؤثر کردار ناگزیر ہے، خواتین کی ترقی کے بغیر معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا، پنجاب میں کاروبارمیں آسانیاں پیداکرنےکیلئےون ونڈوآپریشن کاآغازکررہے ،ون ونڈو آپریشن سے متعدد این او سیز ایک ہی چھت تلے دستیا ب ہونگے، ویمن چیمبر آف کامرس سے متعلقہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے گا۔

مزیدخبریں