عدالت نے خدیجہ شاہ سے جیل میں انویسٹی گیشن کی اجازت دیدی

21 Oct, 2023 | 12:29 PM

Ansa Awais

( سٹی42) لاہور کی انسداددہشت گردی عدالت  نے راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ مقدمہ میں خدیجہ شاہ سے جیل میں انویسٹی گیشن کی اجازت دیدی۔

   تفصیلات کے مطابق نو مئی کو راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ  میں پولیس نے خدیجہ شاہ سے تفتیش کیلئے عدالت سے اجازت مانگی،انسداددہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی ،پولیس نےاستدعا کی کہ خدیجہ شاہ سے جیل میں انویسٹی گیشن کرنی ہے ، اس سے قبل خدیجہ شاہ کی ضمانتیں عسکری ٹاور اور جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ میں ہوئی ہیں۔عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے خدیجہ شاہ سے جیل میں انویسٹی گیشن کی اجازت دیدی ۔

مزیدخبریں