مسلم لیگ ن کامینار پاکستان پر جلسہ، قافلوں کا لاہور آمد کا سلسلہ جاری

21 Oct, 2023 | 11:48 AM

Ansa Awais

(قیصر بخاری) پاکستان مسلم لیگ ن کامینار پاکستان پر جلسہ،  خیبرپختونخوا سے مسلم لیگ ن کے کارکنان کے قافلوں کا لاہور آمد کا سلسلہ جاری۔

 خیبرپختونخوا سے مسلم لیگ ن کے کارکنان کا قافلہ لاہور پہنچ گیا، قافلے کا استقبال بادامی باغ ریلوے اسٹیشن پر ڈاکٹر عباداللہ اور بہارد تاج نے کیا، مسلم لیگ ن کے کارکنان کی بڑی تعداد قافلے میں موجود، قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے استقبال کے لیے کارکنان پرجوش ہیں، خیبرپختوانخوا سے آنے والا قافلہ مینار پاکستان پنڈال میں پہنچ گیا۔

 دوسری جانب خیبرپختونخواہ کے ضلع کرک سے بھی مسلم لیگ ن کے کارکنان کے قافلے لاہور کے لئے روانہ ہو چکے ہیں، روانگی سے قبل کارکنان کی جانب سے ڈھول کی تاپ پر روایتی بنگڑے ڈالے گئے، کرک سے 3 الگ الگ قافلوں میں کارکنان لاہور کے لئے روانہ ہو گئے، صوبائی نائب صدر حاجی نور ورجان اور شاکر اللہ کی قیادت میں پہلا قافلہ روانہ ہوا۔

 ضلعی صدر میاں اخلاق یونس اور سابق ضلعی صدر سراج الدین الگ الگ قافلے لیکر روانہ ہوئے، صوبائی نائب صدر حاجی نورورجان کی قیادت میں کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہیں۔

مزیدخبریں