صنم جاویددوسری مرتبہ رہائی کے بعد گرفتار

21 Oct, 2023 | 02:10 AM

سٹی42: پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو  عدالت کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے نتیجہ میں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق  پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی ضمانت کے بعد رہائی ہوئی تھی۔ پولیس نے رہائی کے فورا بعد صنم جاوید کودوبارہ گرفتارکرلیا۔ پولیس صنم جاوید کو قیدیوں کی گاڑی میں لےکر کوٹ لکھپت جیل سے روانہ ہوگئی۔ صنم جاوید کو دوسری بار رہائی کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ صنم جاوید اور دیگر خواتین جناح ہاؤس حملہ کیس میں قید رہی ہیں۔

اس سے پہلے بھی لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید اور 3 خواتین کو جیل سے رہا ہونے پر دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔

عدالت نے صنم جاوید اور دیگر خواتین کی ضمانت پر رہائی حکم دیا تھا، ان خواتین کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں ضمانت پر کوٹ لکھپت جیل سے رہائی ملی تھی۔پولیس نے صنم جاوید اور3خواتین کو جیل سے رہا ہونے پر دوبارہ گرفتار کرلیا۔ 
پولیس کے مطابق صنم جاوید سمیت پی ٹی آئی کی چاروں خواتین کارکنوں کو جناح ہاؤس پر حملے کے دوسرے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 جناح ہاؤس حملہ کیس میں صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانتیں منظور ہو گئی تھیں جبکہ  خدیجہ شاہ کی ضمانت کی درخواست مسترد ہو گئی تھی۔
جناح ہاؤس حملہ کیس میں صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض بھی گرفتار تھے۔

صنم جاوید کےساتھ دوبارہ گرفتا ر ہونے والوں میں افشاں طارق،آشمہ شجاع اورشاہ نورشامل تھیں۔۔

مزیدخبریں