مینار پاکستان سے مسلم لیگ نون کا بڑا سرپرائز

21 Oct, 2023 | 01:16 AM

This browser does not support the video element.

سٹی42: لاہور میں مینار پاکستان پر مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے استقبالی جلسہ میں شرکت کے لئے ملک بھر سے مسلم لیگ نون کے کارکنوں اور حامیوں کی بھاری تعداد جمعہ کی شام ہی جلسہ گاہ میں پہنچ گئی اور رات کو جلسہ عملاً شروع ہو گیا۔ 

مینار پاکستان کا پنڈال جمعہ کی رات ہی کارکنوں سے بھر گیا۔ مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف،   چیف آرگنائزر  مریم نواز، حمزہ شہباز اور دیگر بہت سے مرکزی لیڈروں نے جمعہ کی شب مینار پاکستان پر پنڈال میں جا کر کارکنوں کا استقبال کیا اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کافی دیر تک پنڈال میں موجود رہے۔ 

مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز نے جمعہ کی شب مینار پاکستان پر جلسہ گاہ کا سرپرائز وزٹ کیا۔ 
رانا ثناء اللہ خاں ، خواجہ سعد رفیق، ملک سیف الملوک کھوکھراور سعود مجید بھی شہباز شریف کے ہمراہ ہیں، 
شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز پنڈال میں جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ شہباز شریف اور مریم نواز کے جلسہ گاہ کے دورے کے بعد پنڈال میں قوالی نائٹ کا اہتمام ہوگا۔
مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ پنجاب کے زیر اہتمام مینار پاکستان پر جمعہ کی شب آتش بازی کا  شاندارمظاہرہ کیا گیا۔

مریم نواز نے مینار پاکستان دورہ کےدوران ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔ رانا ثناء اللہ نے شہباز شریف جلسہ کے انتظامات پر بریفنگ دی۔ حمزہ شہباز اور مریم نواز نے پندال کے انتظامات کا جائزہ لیا
اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر، خواجہ سعد رفیق نے گلگت بلتستان سے آنے والے قافلوں کو خوش آمدید کہا۔
ایم ایس ایف کے جوانوں اور سندھ کے رہنماؤں کو پندال آمد خوش آمدید کہا۔

جلسہ کا غیر رسمی آغاز جمعہ کی رات ہی ہو گیا

 مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے مینار پاکستان پر جلسہ گاہ اور پنڈال کی ہر چیز کو جمعہ کی شام تک ہی مہمانوں کے لئے مکمل تیار کر لیا تھا، دور دراز سے ہزاروں مہمان کارکنوں کی آمد سے جمعہ کی شب ابتدائی پہر میں ہی جلسہ عملاً شروع ہو گیا۔ جن مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواش جلسہ گاہ میں پہنچےتو مریم نواز نے کارکنوں سے پرجوش خطاب بھی کیا۔ خواجہ سعد فیق نے دور دراز سے آنے والے کارکنوں کو خوش آمدید کہا۔ 

جمعہ کی شب کارکنوں سے خطاب کرنے والوں میں مریم نواز بھی شامل تھیں۔ ملک کے دور دراز شمالی علاقوں، پختونخوا، بلوچستان، سندھ اور کراچی سے آنے والے قافلوں کے ہزاروں ارکان کے جلسہ گاہ کے نزدیک آرام کرنے کے لئے مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن نے خصوصی طور پر بڑے بڑے ٹینٹ لگائے ہیں۔ 

مینار پاکستان میں مسلم لیگ ن کے جلسے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، مینار پاکستان میں جگہ جگہ مسلم لیگ ن کے پارٹی پرچم لگا دیے گئے ہیں، لیگی رہنما بھی وقفے وقفے سے تیاریوں کا جائزہ لینے پہنچتے رہے۔
نوازشریف کی وطن واپسی پر استقبالیہ جلسے کے حوالے سے مینار پاکستان کے سایہ کے نیچے کنٹینرز لگا کر سٹیج بنانے کا عمل جمعہ کی شام مکمل کر لیا گیا۔ دن بھر پولیس کی بھاری نفری بھی مینار پاکستان جلسہ گاہ پر موجود رہی۔ جلسہ گاہ میں ساؤنڈ سسٹم نصب کر دیے گئے اور جلسہ گاہ میں کارکنان کے لیے کرسیاں بھی لگا دی گئیں۔ مینار پاکستان جلسہ گاہ میں کارکنان کے لیے رات کی رہائش اور کھانے کےبھی انتظامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو  مسلم لیگ ن کے قائد  میاں نواز شریف سہ پہر کے وقت مینار پاکستان پر استقبالی جلسے سے خطاب کریں گے۔

مزیدخبریں