(جنید ریاض)پنجاب بھر کےسرکاری سکولوں میں بھرتی 1لاکھ سےزائد اساتذہ رُل گئے، اساتذہ 7سالہ کنٹریکٹ دورانیہ سروس میں شامل نہ کرنے پر خوار ہو گئے۔
مذکورہ اساتذہ کو 2002سے2008 تک بھرتی کیا گیا تھا، اساتذہ نے کنٹریکٹ کادورانیہ سروس میں شامل نہ ہونے پراحتجاج کی دھمکی دیدی۔پنجاب بھر میں مذکورہ اساتذہ کی تعداد سوا لاکھ ہے،لاہور میں اساتذہ کی تعداد ساڑھے 3ہزار ہے۔
اساتذہ کامستقل نہ کرنےکےمعاملہ پراحتجاج کاباقاعدہ اعلان کیا ہے، اساتذہ کے مطابق 31اکتوبرتک مطالبات منظور نہ ہوئے تو وزیراعلیٰ ہاؤس کےباہر احتجاج ہوگا۔