پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج، باراتیوں اور دلہے کے ساتھ کیا ہوا؟

21 Oct, 2022 | 06:54 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی پر ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان سراپا احتجاج ہیں ، سیالکوٹ میں سڑکوں کی بندش پر بارات اور دلہا کی گاڑی بھی احتجاج میں پھنس گئی ۔

تفصیلات کے مطابق بارات سیالکوٹ سے گوجرانوالہ جا رہی ہے کہ اس دوران توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ آگیا جس پر پی ٹی آئی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اور راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کردی، اسی طرح ایک بارات جا رہی تھی جو پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج کے باعث پھنس کر رہ گئی ،دلہا کا کہناتھا کہ بارات لیٹ ہوگئی ہے وقت پر پہنچا نہیں جائے گا ۔

مزیدخبریں