ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نا اہلی کے بعد عمران خان کس تیاری میں ہیں؟

نا اہلی کے بعد عمران خان کس تیاری میں ہیں؟
کیپشن: Imran khan, Bani gala, PTI,
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عمران خان  نے بنی گالہ میں پارٹی قیادت سے اہم اجلاس کرتے ہوئے الیکشن کمیشن فیصلے کو جانبدار قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں آج عمران خان کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے بعد عمران خان پارٹی رہنماؤں سے مسلسل ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ اب عوام کو سڑکوں پر لانا ہوگا، فیصلے کو عوام نے قبول نہیں کیا۔

عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کو کہا کہ وہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے، مزید یہ کہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو لانگ مارچ کیلئے مکمل تیار رہنے کی ہدایت دے دی۔  

عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کی کاپی ملنے کے فوراً بعد وکلا مشاورت کریں اور عدالت سے رجوع کریں، عدالت میں رجوع کرنے سے قبل بھی مجھ سے مشاورت کریں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر