(علی رامے)افسران کو زیادہ کام کرنے پر وزیر اعلی پنجاب نے تین اضافی تنخواہیں دینے کی منظور ی دے دی ۔
ایوان وزیر اعلی پنجاب میں تعینات ساڑھے پانچ سو سے زائد افسران و ملازمین کی تعداد ہے جنہیں وزیر اعلی پنجاب نے اپنے صوابدیدی اختیارات کا استعمال کرتے ہوے تین اضافی تنخواہیں دینے کی منظوری دی ۔دستاویزات کے مطابق تنخواہوں کی مد میں 8 کروڑ 80 لاکھ روپے کے فنڈ کی منظوری دی گئی ،ایوان وزیر اعلی میں تعینات افسران کو تین بنیادی تنخواہیں دیں جائیں گی ۔
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر ایوان وزیر اعلی میں نئے تعینات ہونے 17 دیگر محکموں سے آئے افسران کے لیے بھی اضافی تنخواہیں منظور کی گئیں۔دستاویزات کے مطابق ان افسران کو بھی خصوصی طور پر اس میں عمل میں شامل کیا گیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے ایوان وزیر اعلی کے افسران کو زیادہ کام کرنے پر تین اضافی تنخواہیں دیں کیونکہ افسران دن رات کام کرتے ہیں جس پر انہیں تین تنخواہیں دی جارہی ہیں ۔