نااہلی فیصلے کے بعد عمران خان کی پہلی پوسٹ آگئی

21 Oct, 2022 | 04:29 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں نااہل قرار دئے جانے کے بعد عمران خان کی پہلی تصویر کاری کردی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری تصویر کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ فیصلے کے کچھ دیر بعد کی تصویر ہے۔تصویر میں عمران خان کے چہرے پر اطمینان واضح نظر آرہا ہے۔

واضح رہے کہ   الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نااہل قرار دیدیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ سنایا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے، عمران خان کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب درست نہیں تھا، عمران خان کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے ہیں، ان کی قومی اسمبلی کی نشست کو خالی قرار دیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں