(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی اور بلے باز شان مسعود پریکٹس میچ کے دوران زخمی ہوگئے، شان مسعود کے سر پر بال لگی جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، طبیعت میں بہتری کے بعد بیٹر شان مسعود ہسپتال سے واپس ہوٹل پہنچ گئےہیں۔
تفصیلات کےمطابق بھارت کے خلاف میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود آج پریکٹس میچ کے دوران سر پر بال لگنے سے زخمی ہوگئے،جمعہ کو پریکٹس سیشن کے دوران آل راؤنڈر محمد نواز نے شاٹ کھیلا اور گیند مسعود کے سر پر لگی۔اس کے بعد بلے باز مسعود کو معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، گیند لگنے کی وجہ سے شان مسعود کو ہلکی سوجن آئی ہے۔
شان کی تمام نیورولوجیکل آبزرویشن نارمل آئی ہیں اور کن کشن کے پیش نظر ان کی صحت کا کل دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ بعدازاں طبیعت میں بہتری آنے کے بعد بیٹر شان مسعود ہسپتال سے واپس ہوٹل پہنچ گئےہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ 23 اکتوبر بروز اتوار کو ہو گا جس کے لیے قومی ٹیم بھرپور تیاری کر رہی ہے۔