ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کے نااہل ہونے پر مونس الہٰی کا اہم موقف

Moonis Elahi new statement
کیپشن: Moonis Elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے کہا قوم عمران خان کو نااہل قرار دینے کے کسی فیصلے کو قبول نہیں کرے گی ۔

تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ انصاف کا قتل عام ہوا، کپتان سرخروہوں گے ، کپتان کل بھی صادق و امین تھےاور آج بھی ،فیصلہ آئین و قانون سے مذاق ہے،  قوم عمران خان کو نااہل قرار دینے کے کسی فیصلے کو قبول نہیں کرے گی ۔

دریں اثناء  الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نااہل قرار دیدیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ سنایا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے، عمران خان کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب درست نہیں تھا، عمران خان کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے ہیں، ان کی قومی اسمبلی کی نشست کو خالی قرار دیا جاتا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer