(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے سے پہلے ایک آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ٹوئٹر پر جاری آڈیو بیان میں سابق وزیر پرویز خٹک پشتو زبان میں گفتگو کررہے ہیں جس میں انہوں نے کہاکہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ عمران خان کے حق میں آتا ہے تو بہت اچھی بات ہے،فیصلہ حق میں نہ آئےتوکارکن سڑکوں پرنکلیں ہرضلع میں پارٹی ورکرزبھرپور احتحاج کریں تاکہ راستے بند ہوں، لوگوں کو پتا چل سکے کہ تحریک انصاف ایک قوت ہے۔
دوسری جانب فواد چودھری نے توشہ خان کیس پر جاری بیان میں کہا کہ عمران خان نے جو چیزیں خریدیں وہ ڈکلیئرڈ ہیں، توشہ خانہ ریفرنس خارج ہونا چاہیے،کیس ٹریبونل کو بھیجا گیا تو غلط ہوگا، اسپیکر نے عمران خان کو سنے بغیر نوٹس جاری کیے،ہمیں الیکشن کمیشن پر اعتبار نہیں۔