ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اراکین پارلیمنٹ کی گرفتاریاں روکنے سے متعلق بل ایوان میں پیش

Senate Session
کیپشن: Senate Session
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ کی گرفتاریاں روکنے سے متعلق بل ایوان میں پیش کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں بل پیپلز پارٹی کے رضا ربانی نے پیش کیا، مجوزہ بل کے تحت ارکان پارلیمنٹ کی قتل سمیت کسی بھی الزام میں گرفتاری انتہائی مشکل بنائی جارہی ہے۔

مجوزہ بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ کسی رکن کو اسمبلی یا سینیٹ اجلاس سے آٹھ روز قبل اور اسپیکر یا چیئرمین سینیٹ کی اجازت کے بغیر بھی گرفتار نہیں کیا جاسکے گا۔ عدالتی کارروائی بھی کسی سیشن کے دوران نہیں کی جاسکے گی جبکہ اجلاس سے 15 روز قبل اور 15 روز بعد تک کے پروڈکشن آررڈز جاری کرنے ہوں گے۔

بل مزید لکھا گیا ہے کہ قائمہ کمیٹیوں میں شرکت کیلئے بھی لازمی طورپر پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے ہوں گے، کسی رکن کو گرفتار کرنے سے قبل وجوہات اسپیکر یا چیئرمین کو بتانا لازم ہوگا جبکہ کسی رکن کو کوئی کمیشن انکوائری ٹریبونل وغیرہ بھی بلائے گا تو پہلے وجوہات اسپیکر یا چیئرمین کو بتائے گا۔

اسی طرح دوران سیشن کسی رکن کو کسی وجہ سے بھی کوئی کمیشن ٹریبونل نہیں بلا سکے گا جبکہ رہائی یا ضمانت سے فوری چیئرمین یا اسپیکر کو آگاہ کیا جائے گا۔