فواد چودھری کو ٹویٹ کرنا مہنگا پڑ گیا

21 Oct, 2022 | 10:49 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) لا علمی یا سیاسی پوانٹ سکورنگ، فواد چودھری کا موبائل فون ٹیکس سے متعلق ٹویٹ اُن کے گلے پڑ گیا ۔ 

پی ٹی آئی رہنما  فواد چودھری نےموبائل فون پر عائد ٹیکس موجودہ حکومت کے کھاتے میں ڈال دیا,  انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بھاری ٹیکسز  کی وجہ سے موبائل فون کو درمد میں 68فیصدکمی واقع ہوئی ہے.حقائق کے مطابق 2018 میں حکومت میں آتے ہی تبدیلی سرکار نے موبائل فون پر ٹیکس لاگو کر دیا تھا .

 دوسری جانب ٹویٹر صارفین نے فواد چودھری کو کھری کھری سنا دیں , ٹویٹر صارفین نے کہا کہ موبائل فون صارفین پر ٹیکس کی مد میں ظلم عمران خان نے کیا ۔  

ٹویٹر صارفین نے 2018 کا فواد چودھری کا ٹویٹ ری شیئر کر دیا ، فواد چودھری نے اپنے 2018 کے ٹویٹ میں موبائل فون پر ٹیکس کو ملکی معیشت کے لئے کار آمد قرار دیاتھا ، فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ ہم 2ارب ڈالر کے موبائل فون درآمد کر رہے ہیں ٹیکس تو دینا پڑے۔ 

مزیدخبریں