سینما گھر وں کے شوقین افراد کے لئے بڑی خوشخبری

21 Oct, 2021 | 09:43 PM

Imran Fayyaz

(زین مدنی)شہر لاہور کے سینما گھر وں میں جمعہ سے نئی ہالی وڈ فلمیں کی نمائش ہوگی،فلموں میں جنگل کروز ،وینم ٹو اور ڈیون شامل ہیں ۔ 
شہر لاہور کے ملٹی پلیکس سینماگھر بھی کھول دیئے گئے، جمعہ سے نئی تین ہالی وڈ فلموں کی نمائش کی جائے گی ۔ان ہالی وڈ فلموں میں ایڈونچر سے بھرپورفلم جنگل کروز ،وینم ٹو اور ڈیون شامل ہیں ۔

تینوں فلمیں جمعہ سے بڑے پردے کی زینت بننے جارہی ہیں ،فلموں کو پنجاب فلم سنسر بورڈ سے پاس کروالیا گیا ہے ، کورونا لاک ڈائون کے باعث سینما گھرقریباً تین ماہ بند رہنے کے بعدجمعہ سے کھولیں جا رہے ہیں۔
 

مزیدخبریں