ویب ڈیسک: سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نےسابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی سے 35 پنکچرز کے الزامات پر معافی مانگ لی۔
سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں معروف صحافی اور تجزیہ نگار نجم سیٹھی پر لگائے گئے الزامات پر معذرت کرلی۔ پیر کے روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ وہ نجم سیٹھی سے معذرت خواہ ہیں۔ یاد رہے کہ انہوں نے 2013 کے انتخابات کے بعد یہ الزام لگایا تھا کہ نجم سیٹھی جو اس وقت نگران وزیراعلیٰ تھے، انہوں نے عام انتخابات میں 35 پنکچرز لگا کر ن لیگ کی مدد کی تھی۔
واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے بھی نجم سیٹھی پر 35 پنکچر کا الزام لگا کر مسلم لیگ (ن) کو جتوانے کا الزام عائد کیا تھا۔بعد ازاں پی ٹی آئی چئرمین عمران خان نے سینئر صحافی حامد میر کو انٹر ویو دیتے ہوئے 35 پنکچروں والی با ت کو سیاسی بات کہہ کر ختم کر دیا تھا۔