کیا واقعی رمیز راجہ بغیر تنخواہ کام کر رہے ہیں؟ عامر نے راز کھول دیا

21 Oct, 2021 | 06:38 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  سابق ٹیسٹ کرکٹر   محمد عامر نے پی سی بی کے موجودہ چیئرمین رمیز راجہ کے تنخواہ نہ لینے کے دعوے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چیئرمین کے دعوے سے کچھ مختلف سنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میں بورڈ سے  اپنی ماہانہ تنخواہ نہیں لوں گا، میں اس عہدے پر کرکٹ کی بہتری کے لئے آیا ہوں۔ جس کے جواب میں فاسٹ بالر محمد عامر نے اپنے  ایک ٹویٹ میں  کہا ، "جہاں تک میں جانتا ہوں ، چیئرمین پی سی بی کو ماہانہ تنخواہ نہیں ملتی صرف مرعات ملتے ہیں۔ محمد عامر کا کہنا تھا کہ " جو کچھ میں  نے سنا ہے وہ غلط ہو سکتا ہے لیکن سنا تو یہی ہے."

  

خیال رہے کہ 13 ستمبر  2021 کو پاکستان کے سابق کپتان اور ورلڈ کپ 1992 کے چیمپئن رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 36 ویں چیئرمین بنے۔رمیز راجہ  کو پی سی بی الیکشن کمشنر جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں تین سال کی مدت کے لیے  بلا مقابلہ منتخب کیا گیا۔

مزیدخبریں