صلاح الدین ایوبی کے تاریخی کردار  کی مغرب بھی مثالیں دیتا ہے،عمران خان

21 Oct, 2021 | 06:35 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان سے فلمساز شہزاد نواز، ترک پروڈیوسر ایمرے کون، سید جنید علی شاہ اور ڈاکٹر کاشف نے ملاقات کی ہے۔

 ملاقات میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شریک تھے، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوان نسل کو اسلامی تاریخ پر آگاہی دینے کیلئے جدید طریقوں کو بروئے اور روایتی موضوعات سے ہٹ کر تاریخی کہانیوں پر ڈرامے اور فلمیں بنانا ہونگی۔صلاح الدین ایوبی تاریخ کا ایسا کردار ہے جس کی مغرب بھی مثالیں دیتا ہے، صلاح الدین ایوبی نے یروشلم کی تاریخی فتح کے بعد عام معافی کا اعلان کیا،  ان کی زندگی پر سیریز نوجوانوں کو اس تاریخی کردار پر آگاہی دیگی۔

ملاقات میں وزیرِ اعظم کو پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ منصوبے صلاح الدین سیریز پر تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی  کہ سیریز پر منصوبہ بندی مکمل ہے جبکہ اس کی شوٹنگ کا آغاز آئندہ سال اپریل میں کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں