تحریک لبیک کا اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان

21 Oct, 2021 | 06:00 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک:  مذہبی جماعت کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے اس کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کے لیے دی جانے والی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن جمعرات (21 اکتوبر) شام پانچ بجے ختم ہونے کے بعد لاہور احتجاجی دھرنے میں موجود جماعت کی قیادت نے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔ اعلان کے مطابق 22 اکتوبر کو نماز جمعہ کے بعد تحریک لبیک کا ناموس رسالت مارچ لاہور سے شروع ہو گا اور اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگا۔

 یاد رہے کہ پاکستان کی مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کا تین دن سے لاہور میں دھرنا جاری ہے اور انتظامیہ نے ملتان روڈ پر جماعت کے مرکز کے گرد آنے جانے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا ہے۔

 دوسری طرف ضلعی انتظامیہ نے دھرنے کے مقام اور ارد گرد کے علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سہولیات بند کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے جبکہ مارکیٹس اور کمرشل سینٹرز بھی بند کرا دیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں