ویب ڈیسک : ونڈر وومن اور سپر مین نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی ٹھان لی، بھارتی فوج کا اسلحہ اور جنگی سازوسامان تباہ کردیا۔
انٹرنیٹ پر ایک کلپ گردش کررہا ہے جس میں سپرمین اور ونڈر وومن کو بھارتی فوج کے جنگی سازوسامان کو تباہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اور کلپ کے آخر میں سپرمین فیڈرل یونین ٹیریٹری کو اسلحہ سے پاک علاقہ قرار دیتا ہے۔
فلم میں سپر مین اور ونڈر ویمن نے دنیا بھر میں سرحدی تنازعوں کو خود حل کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ سپرمین نا صرف اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن معاہدہ کراتا ہے، بلکہ دنیا کے باقی متنازع علاقوں میں بھی جنگ بندی کراتا ہے۔ لیکن فلم 'ان جسٹس‘ میں کشمیر کو متنازع علاقہ دکھانے پر بھارت سیخ پا ہےہندو انتہاپسندوں نے فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Developing story : In the DC's new film "Injustice", Superman declares Kashmir an arms free zone. #Kashmir pic.twitter.com/upxyHOn7kA
— The Bite (@_TheBite) October 18, 2021