آرتھر روڈ جیل کا خطرناک ترین سیل، کون کون قید رہ چکا ہے؟

21 Oct, 2021 | 04:51 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  ممبئی کی آرتھر روڈ جیل کا شمار بھارت کی قدیم ترین جیلوں میں ہوتا ہے ۔ تحریک آزادی کے دوران یہاں نامور حریت پسند لیڈر قید رہے اور آزادی کے بعد خطرناک ترین مجرم۔
شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان  جو جیل میں جانے کے بعد قیدی نمبر  N956  بن چکے  ہیں کو  ممبئی آرتھرروڈ جیل کے جس وارڈ میں رکھا گیا ہے وہ اس سے پہلے خطرناک ترین مجرموں ک لئے مختص ہے اور آریان سے پہلے وہاں بالی وڈ اسٹار سنجے دت، اجمل قصاب ، ابو سلیم،مصطفے دوسا، چھوٹا راجن، ارون گلی جیسے نامور اور خطرناک افراد قید رہ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے آریان خان کی درخواست ضمانت  مسترد کردی تھی۔  جس کے بعد آریان خان کے وکیل نے ضمانت کیلئے ممبئی ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ  شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو 2 اکتوبر کی رات ممبئی کے ساحل پر کروز شپ پارٹی سے منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں