دلہن کی خود کار چلا کر شادی ہال پہنچنے کی ویڈیو وائرل

21 Oct, 2021 | 04:19 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں شادی کے دن کی مضحکہ خیز لمحات کی ویڈیو اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں،ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں عروسی لباس پہنے دلہن گاڑی چلاتے اور جھومتے ہوئے شادی ہال پہنچ گئی۔

شادی کی خوشی تو  دلہن دولہا کو  ہوتی ہی ہے لیکن شاید آپ کے لیے ایسی مثال ڈھونڈنا بھی مشکل ہو کہ دلہن خود گاڑی چلا کر شادی ہال پہنچی ہو، انٹرنیٹ پر ایک  ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ عروسی لباس پہنے دلہن کار چلا رہی ہے اور ساتھ ہی ڈانس بھی کر رہی ہے جس کے پیچھے گانا بھی چل رہا ہے جس کے بول ہیں ملن کی جلدی ہے۔ 

ویڈیو کے ساتھ درج کیپشن کے مطابق دلہن کو جب شادی کے مقام تک پہنچنے کا انتظار نہ ہو رہا ہو تو سب کچھ ہاتھ میں لیے خود پہنچ جائے,شیئر کی گئی ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین کی جانب سے دیکھا جاچکا ہے۔

مزیدخبریں