ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے پارکس ڈینگی لاروا کی افزائش کا سبب بننے لگے

Dengue
کیپشن: Dengue
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) چراغ تلے اندھیرا، حکومتی سرپرستی میں چلنے والے  پارکس ڈینگی لاروا کی افزائش کا سبب بننے لگے۔

اسسٹنٹ کمشنر سیدہ تہنیت بخاری نے  شہر کے تاریخی شالا مار باغ میں ڈینگی انسپکشن کی اور دوسری مرتبہ شالا مار باغ سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر گارڈن ایڈمن،ایس ڈی او کیخلاف استغاثہ جمع کرادیا۔ سیدہ تہنیت بخاری نے کہا کہ شالا مارباغ کے فواروں کا پانی بھی خشک نہیں کیا گیا،شالا مار باغ کے فواروں کا پانی ڈینگی کی افزائش کیلئے موزوں ترین ہے، شالا مارباغ کی صفائی کے انتظامات بھی انتہائی ناقص تھے۔

لاہور میں کورونا ابھی ختم نہیں ہوا کہ ڈینگی نے حملہ کردیا، ڈینگی کے کاری وار سےبڑوں کے ساتھ بچے بھی بیمار ہورہے ہیں، مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد 11 سو 61 تک جاپہنچی, ڈینگی سے پولیس اہلکار بھی متاثر ہونے لگے، ابتک 53 پولیس افسران و اہلکار ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 42 کو طبی امداد دے کررخصت پربھیج دیا گیا۔

واضح رہےکہ ڈینگی بخار ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے، ڈینگی بخار کی نمایاں علامات میں تیز بخار، سر درد، متلی، جوڑوں اور پٹھوں میں شدید درد اور ڈائریا شامل ہیں، ڈینگی مچھر کے کاٹنے کا صبح سویرے اور غروب آفتاب کے وقت خطرہ زیادہ ہوتا ہے، ان اوقات میں لمبی آستین والی قمیض  پہنی جائے، بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلا جائے، کسی بھی جگہ گھر میں پانی جمع نہ ہونے دیا جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer