ویب ڈیسک: ایف ڈی اے نے '' ماڈرنا'' اور '' جے اینڈ جے'' ویکسینز کی بوسٹر ڈوز '' مکس این میچ'' کرکے لگانے کی منظوری دیدی۔
امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کووڈ 19 کے مقابلے کے لئے امریکی شہریوں کو '' ماڈرنا'' اور '' جے اینڈ جے'' ویکسینز کی تیسری بوسٹر ڈوز لگوانے کے لئے گرین سگنل دیدیا۔ ایف ڈی اے کا کہنا تھاکہ '' ماڈرنا'' کی دو ویکسینز لگوانے یا '' جانسن اینڈ جانسن '' کی سنگل ڈوزلگوانے والے تمام امریکی شہری '' مکس این میچ'' کے تحت ماڈرنا یا جے اینڈ جے میں سے کوئی بھی ویکسین کی تیسری ڈوز لگوا سکتے ہیں۔ایف ڈی اے کی جانب سے فیصلے کے بعد امید ہے کہ اب سی ڈی سی بھی جلد ہی امریکی عوام کیلئے سرکاری اعلان کرے گا۔ اس حوالے سے سی ڈی سی کی خصوصی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس کا فیصلہ ممکنہ طور پر ہفتے کے روز تک آجائے گا۔
ماڈرنا'' اور '' جے اینڈ جے'' ویکسینز کی بوسٹر ڈوز کی اجازت مل گئی
21 Oct, 2021 | 03:56 PM