سٹی:42ڈبن پورہ میں پنجاب فوڈاتھارٹی کی کارروائی،6گھنٹےکی مزاحمت کےبعدپولیس کی مددسے مصالحہ جات تیارکرنیوالےیونٹ کوکھولاگیا۔
ڈبن پورہ میں پنجاب فوڈاتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ملاوٹی مصالحہ جات تیارکرنیوالےیونٹ سے2500کلومصالحےضبط کر لیا ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق موقع پرکئےگئے ٹیسٹ میں سرخ مرچوں میں ملاوٹ پائی گئی،مضر صحت کھلے رنگ اور کیمیکلز کا استعمال کیا جارہاتھا۔ ملاوٹی مصالحہ جات تیار کرنے والے یونٹ کو6گھنٹےکی مزاحمت کےبعدپولیس کی مددسےکھولاگیا۔
واضح رہے کہ چار روز قبل بھی لاہور کی بڑی مارکیٹوں کو چکن سپلائی کی چیکنگ کے دوران 1280کلوگرام مردہ مرغیاں برآمد کی گئی تھیں۔ مردہ مرغیوں کو تندرست مرغیوں میں چھپا کر سپلائی کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے1280 کلوگرام مردہ مرغیاں برآمد کرکے پیمکو بھٹی میں جلا کر تلف کیا گیا۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مرغی کا گوشت خریدتے وقت ہمیشہ صحت مند مرغی کو اپنے سامنے ذبح کروائیں۔رفاقت علی نسوانہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پہلے سے ذبح کی گئی مرغی کا گوشت خریدنے سے گریز کریں۔