(جنید ریاض) شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور بم گرادیا گیا، درجہ دوم کے آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، 20 روپے اضافے کے بعد 355 روپے لیٹر ہوگیا۔
مہنگی بجلی اور مہنگے پٹرول کے آفٹرشاکس سامنے آرہے ہیں، درجہ دوم کے آئل کی بارہ کلو کی پیٹی 240 روپے مہنگی ہوگئی ہے. صارفین کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے,اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے سے گھر کا خرچ چلانا مشکل ہوگیا ۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ گھی اور آئل سمیت اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ پٹرول اور ڈالر کے نرخ بڑھنے کے سبب ہوا ہے، مہنگائی کی وجہ سے کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔