میٹرو سٹیشن پر خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی

21 Oct, 2021 | 03:23 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: لاہور سمیت ملک بھر میں چوری، ڈکیتی، قتل اور زیادتی جیسے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ایسے حادثات کی روک تھام کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات ہوتے دکھائی نہیں دے رہے۔

معاشرے میں جنسی زیادتی اور تشدد کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافے سے نہ صرف معصوم لڑکیاں عدم تحفظ کا شکار ہو رہی ہیں بلکہ ان کے والدین اور رشتہ دار بھی سخت تشویش میں مبتلا ہیں۔ نوجوان لڑکیوں کو سہانے خواب دکھا کر اور اچھی نوکری کا جھانسہ دیا جاتا ہے اور پھر ان کے ضمیر کا سودا کیا جاتا ہے۔ ایسے معصوم لڑکیاں وحشی درندوں کے ہاتھوں اپنی عزت گنوا بیٹھتی ہیں۔  

پنجاب کے شہر راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود میں ایسا ہی ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں میٹرو انڈر پاس میں نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ زیادتی کی گئی۔ متاثرہ خاتون کے مطابق طلال نامی شخص نے پہلے تشدد کیا پھر زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم طلال کو گرفتار کرلیا ہے۔

دوسری جانب وزارت انسانی حقوق شیریں مزاری نے خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔  شیریں مزاری کا کہنا ہے معاملے کا معلوم ہوتے ہی معلومات اکٹھا کرنا شروع کر دی ہیں۔ معاملے کی چھان بین کے لئے ہمیں پنجاب حکومت کے ساتھ رابطہ کرنا پڑے گا۔ 

مزیدخبریں