پیسے وصول ہوچکے، ضمانت دی جائے ، اینکرحنا محمود

21 Oct, 2021 | 03:00 PM

Malik Sultan Awan

عثمان الیاس: اعلی افسران کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتارخاتون حنا محمود نے درخواست ضمانت دائر کردی، سیشن عدالت نے ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

 ایڈیشنل سیشن جج رائے یاسین شاہین نے ملزمہ کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی ۔ ملزمہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی نےحقائق کے برعکس مقدمے میں نامزد کیا جبکہ تمام ریکوری بھی ہو چکی ہے۔ ضمانتی مچلکے جمع کرانے کو تیار ہیں عدالت ضمانت پررہا ئی کا حکم دے۔

عدالت نے ایف آئی اے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتےہوئے کارروائی کل تک ملتوی کردی ۔ ایف آئی اے حنا محمود کو اعلی سرکاری افسران کو بلیک میل کرنے اور نازیبا ویڈیوز بنانے کے الزام میں گرفتار کررکھا ہے۔

مزیدخبریں